جناب ہارون مجید، انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ آپ یونیورسٹی آف کراچی سے اکانومکس میں ماسٹر ڈگری اور کامرس میں بیچلر ڈگری نیز CIMA-UK سے مینجمنٹ اکاؤنٹنگ ڈپلومہ اور پیٹرومین انسٹی ٹیوٹ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ بھی رکھتے ہیں۔ آپ 20 سال پر محیط شاندارکیرئیر رکھتے ہیں جس میں معروف مالی اداروں اور ایک یوٹیلیٹی کمپنی میں کلیدی کردار بھی شامل ہیں۔جیسا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں بطور ہیڈ آف ٹریڈنگ آپریشن یونٹ، کے الیکٹرک لیمیٹڈ (KE) ،میں بطور ڈپٹی جنرل مینیجر، اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لیمیٹڈ (CDC) میں بطور سینئر مینیجر۔ آپ کی انتہائی موثر طریقے سے اکاؤنٹنگ اور آپریشن کو سرانجام دینے، سسٹم کو بنانے اور مکمل کرنے نیز ٹیم کے اراکین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی صلاحیتوں نے آپ کے کیرئیر کو نتائج دینے والا رہنما بنادیا ہے۔
جناب ہارون مجید