جناب انور ارشد

جناب انور ارشد المیزان میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کے سربراہ کے طور پر فائز ہیں اور وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری کے حامل ہیں۔آئی ٹی انڈسٹری میں 20 سال سے زائد کے تجربے کے ساتھ، انور ارشد ایک تجربہ کار آئی ٹی پروفیشنل ہیں جو کہ فنانشیل، فارماسیوٹیکل، اور ایف ایم سی جی جیسے شعبہ جات میں آئی ٹی سلوشنز کی پلاننگ، ڈیزائن، تعینات اور مینجمنٹ میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہیں آئی ٹی اسٹریٹجی اورپلاننگ، پروجیکٹ مینجمنٹ، آئی ٹی تسلسل، گورننس، اور انفارمیشن سیکیورٹی میں بھی وسیع مہارت حاصل ہے۔

اپنے کیریئر کے دوران،جناب انورارشد نے آئی ٹی آپریشنز، سروس ڈیلیوری، کاروباری تسلسل کے اقدامات، کاروباری مقاصد کے ساتھ کو یقینی بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے حل کے ذریعے آپریشنل کارکردگی کو مزیدآگے بڑھایا ہے۔

سال 2013 میں المیزان میں شمولیت کے بعد سے، جناب انور ارشد نے بزنس کی ڈائنامک ضروریات کی تکمیل کے لیے آئی ٹی آپریشنز اور سروس ڈیلیوری کو تشکیل دینے اوراسے مزید بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی تکنیکی مہارت، آئی ٹی سے متعلقہ حکمت عملی اور پروجیکٹ مینجمنٹ میں ان کی لیڈرشپ کے ساتھ تقویت پاتے ہوئے، ادارے کی ترقی اور کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔

جناب انور ارشد کے پاس PMP،) CISSP سرٹیفائیڈ انفارمیشن سسٹم سیکورٹی پروفیشنل(، CRISC، ITIL V3، MCITP، اور CFA لیول 1 سمیت کئی سرٹیفیکیشنز موجودہیں۔