محمد سلمان صدیقی نے المیزان کو نومبر 2018 میں ہیڈ آف سیپریٹلی مینجڈ اکاؤنٹس (SMA) کے طور پر جوائن کیا۔ معروف اثاثہ مینجمنٹ کمپنیوں اور ایکویٹی بروکریج فرموں میں ریسرچ، فنڈ مینجمنٹ، اور بزنس ڈویلپمنٹ میں تقریباً دو دہائیوں پر مشتمل وسیع تجربے کے ساتھ، اپنی مہارت کا بیش بہاسرمایہ فرم میں وہ اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں۔
المیزان میں شمولیت سے قبل، سلمان یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹڈ میں SMA ہیڈ تھے، جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی اثاثہ جات کی انتظامی کمپنیوں میں سے ایک ہے جہاں انہوں نے پورٹ فولیو اور پروڈکٹ منیجرز کی ٹیم کی قیادت کی، جو متنوع کلائنٹس کے لیے 100 سے زائد صوابدیدی اور غیر صوابدیدی مینڈیٹس کی نگرانی پر مامور تھے۔ ان کے زیرِ قیادت، ڈویژن نے وسیع منافع فراہم کیا اور ریکارڈ شرح پرزیادہ منافع کے حصول کوممکن بنایا۔
یو بی ایل فنڈز سے قبل، سلمان نے PICIC ایسیٹ مینجمنٹ اور JS انویسٹمنٹس میں بطور فنڈ منیجر خدمات سرانجام دیں، جہاں انہوں نے پورٹ فولیو بینچ مارکس میں مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میوچل فنڈ کٹیگریز میں ٹاپ رینکنگ حاصل کی۔ فنڈ مینجمنٹ میں منتقلی سے قبل، انہوں نے JS انویسٹمنٹس اور فارچیون سیکیورٹیز میں ریسرچ ڈیپارٹمنٹس کی سربراہی کی، اینالسٹس ٹیم کی قیادت کے ساتھ اسٹرٹیجی اور انرجی کے شعبہ جات پر اپنی توجہ مرکوز کی۔
سلمان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) سے کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) سے MBA کی ڈگری حاصل کی۔ وہ CFA چارٹر ہولڈر بھی رہے ہیں۔