جناب عرفان صدیقی

جناب عرفان صدیقی 1997 میں میزان بینک کے قیام سے لے کر 29 دسمبر 2025 تک اس کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے۔ وہ بدستور بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بورڈ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی اور IFRS 9 کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔
1975 سے 1979 کے دوران انہوں نے Coopers & Lybrand ، لندن میں آرٹیکلز کیے اور بعد ازاں انگلینڈ اور ویلز میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی اہلیت حاصل کی۔

ان کا نمایاں پیشہ ورانہ کیریئر اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خدمات پر مشتمل ہے، جن میں المیزان انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے جنرل منیجر، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ کے چیئرمین، کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی میں منیجنگ ڈائریکٹر کے مشیر، ابو ظہبی انویسٹمنٹ کمپنی میں فنانس اینڈ آپریشنز منیجر، اور ایکسون کیمیکل (پاکستان) لمیٹڈ میں سینئر بزنس اینالسٹ کے عہدے شامل ہیں۔

موجودہ ڈائریکٹرشپس:

  • میزن بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن
  • المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن
  • اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AAOIFI)، بحرین کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن
  • آئی بی اے سینٹر آف ایکسی لینس اِن اسلامک فنانس (CEIF) کے بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن
  • ربا سے متعلق وفاقی شرعی عدالت (FSC) کے فیصلے کے نفاذ کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرنے والی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن
  • اسلامی مالیاتی خواندگی میں بہتری کے لیے میڈیا مہم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین
  • حکومتِ پاکستان کی ذیلی کمیٹی کے رکن (اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے آگاہی، تربیت اور صلاحیت سازی)
  • کونسل ممبر، انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (IBP)

دیگر حالیہ عہدے:

  • اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر (فروری 2021 تا جنوری 2022)
  • ’پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ‘ کے لیے حکومتِ پاکستان کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن — (2013 تا 2016 )