جناب فرقان آر قدوائی

جناب فرقان آر قدوائی دوائی ٹیکنالوجی (Dawaai Technology) کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔وہ ٹیکنالوجی سے منسلک کاروباری ہیں جنہوں نے گزشتہ 10 برسوں میں پاکستان کی سب سے بڑی ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی قائم کی ہے۔ اس سفر کا آغاز کرنے سے قبل مسٹر قدوائی نے آٹھ سال سے زائد لندن اور نیویارک میں انویسٹر بینکر کے طور پر کام کیا۔ جہاں اپنے آخری عہدے میں وہ رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ میں (CEEMEA FINANCING) کے سربراہ اور فکسڈ انکم ٹریڈنگ بزنس میں سینئیر وائس پریذیڈنٹ تھے۔ آر بی ایس میں شمولیت سے قبل، فرقان صاحب نے میریل لنچ (Merrill Lynch) اور لیحمن برادرز (Lehman Brothers) کے لندن اور نیویارک دفاتر میں بطور ایسوسی ایٹ خدمات انجام دیں۔ وہ لندن میں امپیریل کالج آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ میڈیسن کے بورڈ کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔


فرقان صاحب نے کیمبرج یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے امپیریل کالج لندن سے فنانشل میتھمیٹکس میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی، جس میں انہوں نے رسک مینجمنٹ میں اسپیشلائزیشن کی۔ انہوں نے بریسٹل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سسٹمز انجینئرنگ میں بی انجینئرنگ (B-ENG) بھی کیا ہے۔