مسٹر فیروز رضوی ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، جنہوں نے انگلینڈ اور ویلز سے اپنی پیشہ ورانہ سند حاصل کی۔ اُنہیں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں چار دہائیوں سے زائد کام کرنےکا تجربہ حاصل ہے۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپسی پر ، انہوں نے آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی، جو آئی سی آئی پی ایل سی(ICI PLC) کی ذیلی کمپنی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے 1985 میں آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کو چھوڑا اور پانچ سال پیٹرو من ریفائنری، ریاض، سعودی عرب میں کام کرنے کے بعد دوبارہ آئی سی آئی پاکستان میں شامل ہو گئے۔ 1996 میں انہیں لندن میں آئی سی آئی پی ایل سی کے ہیڈ آفس میں تبادلے پر بھیجا گیا۔اس تبادلے کے دوران، وہ آئی سی آئی پی ایل سی کی اسٹریٹجک تبدیلی میں شامل رہے، جس کے تحت کمپنی نے صنعتی کیمیکلز سے صارفین اور ایفیکٹ کیمیکلز کی طرف رخ کیا۔
اس حکمت عملی کے تحت، یونی لیور پی ایل سی سے 8 ارب امریکی ڈالر میں چار کیمیکل کمپنیوں کا بڑا حصول(acquisition) عمل میں آیا، جو گروپ کی سب سے بڑی اسٹریٹجک ترجیح کا حصہ تھا۔ اس کے علاوہ، وہ آئی سی آئی پی ایل سی (ICI PLC) کے بڑے صنعتی کیمیکل کاروباروں کی متعدد فروخت (divestments)میں بھی شامل رہے تھے، جو گروپ کی حکمت عملی کے مطابق تھیں۔
تبادلے کے بعد پاکستان واپسی پر، انہوں نے آئی سی آئی پاکستان کے پینٹس اور پی ٹی اے کاروبار کو علیحدہ فہرست شدہ کمپنیوں میں تقسیم (demerger)کیا، جس کے نتیجے میں پی ٹی اے کاروبار کو کورین کمپنی Lotte لوٹے کو فروخت کیا گیا، اور پینٹس کا کاروبار اکزو نوبل کو میتقل کر دیا گیا۔آئی سی آئی پاکستان میں ، انہوں نے جدید SAP ERP سسٹم پورے گروپ میں نافذ کیا۔ وہ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ سے بطور چیف فنانشل آفیسر (CFO) اور فنانس ڈائریکٹر ریٹائر ہوئے۔انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے سی ای او کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
مسٹر رضوی کو کارپوریٹ و فنانشل اسٹریٹجی، ٹیکسیشن، کارپوریٹ گورننس، ریسٹرکچرنگ اور مرجرز اینڈ ایکوزیشنز میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے علاوہ، وہ پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ، فیصل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، اٹلس انشورنس لمیٹڈ، اور پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے بورڈ کے رکن رہ چکے ہیں۔ فی الحال، وہ 1 لنک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل ہیں۔ وہ انسیاڈ فرانس (INSEAD FRANCE) اور وارٹن بزنس اسکول کے فارغ التحصیل ہیں اور بورڈ ممبران اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز کو کارپوریٹ گورننس، بزنس اسٹریٹجی، اور متعلقہ شعبوں میں لیکچر دیتے ہیں۔